by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں15 سالہ لڑکی کو رشتے دار نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی (پی این پی)کراچی  میں ملیر تھانہ قائد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے،15 سالہ لڑکی  سے زیادتی کیس  کے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا۔  پولیس کے مطابق 24 جولائی کو قائد آباد سیکٹر 2 میں 15 سالہ لڑکی سے تنزیلا سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا،ملزم یعقوب نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور زخمی بھی کیا،واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی چچی ماذان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔  متن کے مطابق خاتون نے درخواست میں کہا ہے کہ گھریلو خاتون ہوں اور گھر پر موجود تھی،شام کو یعقوب نامی شخص میری بھتیجی کو گھر لایا،بھتیجی کا خون نکل رہا تھا،بھتیجی سے معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ بہنوئی یعقوب نے مجھ سے زبردستی زنا کیا، میں اپنی بھتیجی کو ہسپتال لیکر گئی۔



PNP

Comments are closed.