بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے شنگھائی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک استقبالیہ میں شرکت کی۔
اپنی تقریر میں وانگ ای نے نشاندہی کی کہ شورش زدہ عالمی صورتحال کے تناظر میں “شنگھائی اسپرٹ” اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے تعاون کے پلیٹ فارم کی مزید ضرورت ہے۔
جمعہ کے روز وانگ ای نے شنگھائی تعاون تنظیم کو صدی کی تبدیلیوں میں مستحکم اینکر بنانے پر زور دیا۔
چین شنگھائی تعاون تنظیم کو سفارتی ترجیح بنانا جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں کہ اس سال آستانہ سربراہ اجلاس نتیجہ خیز ہوگا، شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کے نئے امکانات ہونگے، اور دنیا میں دیرپا امن اور مشترکہ خوشحالی کے لئے ایس سی او کی مزید خدمات سرانجام دی جائیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل چانگ منگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 20 برسوں کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم چھ رکن ممالک سے بڑھ کر 26 رکن ممالک پر مشتمل خاندان بن چکی ہے جس میں رکن ممالک، مبصر ممالک اور مکالمے کے شراکت دار شامل ہیں ۔ ایس سی او نے مختلف سماجی نظام اور ترقیاتی راستے کے حامل ممالک کے درمیان یکجہتی، کھلے پن، جیت جیت، جامعیت پر مبنی تعاون کا ایک نیا ماڈل تشکیل دیا ہے۔
Trending
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔