پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز درانی کی تیسری برسی یکم مارچ جمعہ کو منائی جائے گی اعجاز درانی نے معروف پنجابی فلم ہیر رانجھامیں رانجھا کا کردار ادا کیا تھا۔اعجاز درانی جلال پور جٹاں کے نواحی گاوں میں 1935 میں پیدا ہوئے۔ ہدایت کار منشی دل کی فلم حمیدہ میں وہ بہ طور ساتھی اداکار متعارف ہوئے۔فلم ساز داود چاند کی اردو فلم مرزا صاحباںمیں بھی وہ سائیڈ ہیرو تھے۔1957 کو ریلیز ہونے والی فلم بڑا آدمی بطور ہیرو ان کی پہلی فلم تھی،جسے ہمایوں مرزا نے ڈائریکٹ کیا۔ اعجاز درانی نہایت کام یاب ڈسٹری بیوٹر اور نہایت منتظم منصوبہ بندی کے ساتھ فلم سازی کے فن میں بہترین صلاحیتوں کے حامل ثابت ہوئیدوستی، ہیر رانجھا، شعلے جیسی باکس آفس پر تہلکہ مچا دینے والی فلمیں بحیثیت فلم ساز ان کے کریڈٹ پر ہیں۔فلم سٹار اعجاز درانی نے پہلی شادی ملکہ ترنم نور جہاں سے اور دوسری شادی فردوس سے کی، لیکن دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔وہ یکم مارچ2021 کو 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Trending
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان