بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کی ایک پریس کانفرنس میں وزارت کے ترجمان نےیورپی یونین کی رپورٹ میں ذکر کردہ چینی مارکیٹ کی نام نہاد “سنگین تحریف” کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔
ترجمان نے کہا کہ یورپی کمیشن نے ایک بار پھر 10 اپریل کو ایک رپورٹ جاری کی کہ چین کی معیشت میں “سنگین تحریف” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن نے یک طرفہ اور غلط طریقے سے چین کی سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کا اندازہ لگایا اور امتیازی اینٹی ڈمپنگ طریقوں کے لیے بہانے بنائے گئے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔چین کے وزارت تجارت کے ٹریڈ ریمیڈی بیورو کے انچارج نے اس معاملے پر یورپی فریق سے سخت مذمت اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے مخصوص حقیقتوں کی بنیاد پر اپنی سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کے نظام کو تلاش اور قائم کیا ہے اور تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے یکطرفہ طور پر طے کیے گئے نام نہاد “مارکیٹ تحریف” کے معیارات کی بنیاد پر چین کی مارکیٹ اکانومی کا جائزہ لینا ایک سنگین غلطی ہے۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین میں معیشت کے “سنگین تحریف” کا کوئی تصور یا معیار نہیں اور یورپی یونین نے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے نظام کی اتھارٹی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر پوری توجہ دے گا اور اس معالمے میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔