چائنا ریلوے ہاربن گروپ کی اطلاعات کے مطابقمان چو لی ریلوے پورٹ سے چلنے والی چین-یورپ ٹرینز کی تعداد 1724 رہی اور ان سے 18400 ٹی ای یو کا سامان بھیجا گیا جس میں پچھلی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 1.2 فیصد اور0.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق مان چو لی ریلوے پورٹ، پیمانے کے حوالے سے چین کی سب سے بڑی ریلوے پورٹ ہے جہاں سے چلنے والی چین-یورپ ٹرینز کی تعداد ،چین کی مجموعی تعداد کا 30 فیصد ہے۔ چین-یورپ ٹرین کی نقل و حمل کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے، ہاربن گروپ نے پورٹ کی نقل و حمل کی صلاحیت کو مضبوط کیا ہے، کسٹمز، سرحدی معائنے سمیت دیگر محکموں کے ساتھ مواصلات اور ہم آہنگی کو مضبوط کیا ہے، ریلوے کسٹم کلیئرنس کے تیز رفتار ماڈل کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور بندرگاہ کی نقل و حمل کی صلاحیت اور کسٹم کلیئرنس کی سہولیات میں اضافہ کیا ہے۔ اس سال کے پہلے چار مہینوں میں، 1,534 چین-یورپ ٹرینز مان چو لی ریلوے پورٹ سے گزریں، جو تاریخ میں اسی مدت میں بننے والا ایک نیا ریکارڈ ہے، ان میں سے 687 باہر جانے والی ٹرینز ہیں جوسال بہ سال 6 فیصد زیادہ ہے جس سے اس کی ترقی کا رجحان واضح ہے۔
ہاربن گروپ نے مختلف مقامات اور یورپی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے کو فروغ دینے اور صارفین کو اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے کے لیے ہاربن میں ، مان چو لی ریلوے پورٹ سے ٹلبرگ ہالینڈ تک چین-یورپ ٹرین کی نئی لائن شروع کی ہے۔
ابھی تک مان چو لی ریلوے پورٹ میں آنے اور یہاں سے جانے والی چین-یورپ ٹرینز پولینڈ، جرمنی اور بیلجیم سمیت 13 ممالک تک پہنچتی ہیں جب کہ چین میں ہاربن، شی آن، اور چھنگ دو سمیت 60 شہروں تک جاتیہیں ۔ ان کے ذریعے روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا ، صنعتی مشینری، الیکٹرانک مصنوعات اور گاڑیوں سمیت 12 اقسام کا سامان بھیجا جاتا ہے اور ہائی ویلیو ایڈڈ، ہائی ٹیک مصنوعات کی تعداد میں اضافے کا رجحان بھی نمایاں ہے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔