لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو برا لگے یا اچھا لگے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں اور سابق وزیر اعظم کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں، میرے خلاف 39 سال تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا لیکن اب ایک سال میں درجنوں مقدمات ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو برا لگے یا اچھا لگے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں، سابق وزیر اعظم کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا، ظلم تھا، اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا، ایک دوسرے کو غدار، غدار کہنا بند ہونا چاہیے، 75 سالوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محمود اچکزئی جمہوری سوچ رکھنے والے شخص ہیں، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Trending
- صوبے کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور
- سندھ اسمبلی نے سندھ کی کسی بھی قسم کی تقسیم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
- ایران کا آبنائے ہرمز میں مزید بحری بارودی سرنگیں بچھانے کا دعویٰ
- خواتین کے تحفظ کے لیے اہم اقدام مفت ہیلپ لائن متعارف
- قومی اسمبلی کو خبردار کرتے ہیں تم سندھ تقسیم کی بات بھی نہیں کرسکتے: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
- اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں،مغربی کنارے سے 21 فلسطینی گرفتار
- منتخب نمائندے کبھی سندھ کی سودے بازی نہیں کریں گے، شرجیل میمن
- استعفیٰ دینا پڑے یا جانیں دینی پڑیں سندھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا فریال تالپور
- قطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت،خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے دیا
- وزیراعظم سے پمز اسپتال کی نرس رضیہ نورین کی ملاقات
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔