by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد میں مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، ملزم فرار

اسلام آباد (پی این پی)وفاق دارالحکومت کے علاقے بھارہ کہو میں مبینہ طور پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

واقعہ کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد مبینہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس حکام کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، قتل کی وجوہات اور دیگر حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

PNP

Comments are closed.