بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کے حوالے سے سوال کا جواب دیا۔ ترجمان نے کہا کہ حقائق پوری طرح ثابت کرتے ہیں کہ امریکہ حالیہ برسوں میں مسلسل نام نہاد “چین جوہری خطرے کے نظریے” پر زور دے رہا ہے، جس کا مقصد جوہری تخفیف اسلحہ کی اپنی ذمہ داری سے بچنا ،تزویراتی فائدہ حاصل کرنا اور اس آڑ میں اپنے جوہری ہتھیاروں کو بڑھانا ہے ۔
ماؤ ننگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین جوہری ہتھیاروں کا پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اپنے دفاع اور دفاعی جوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، ہمیشہ اپنی جوہری طاقت کو قومی سلامتی کے لیے درکار کم ترین سطح پر رکھتا ہے، اور کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ دوسری جانب امریکہ، جس کے پاس سب سے بڑے اور جدید ترین جوہری ہتھیار موجود ہیں، “جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال” پر مبنی جوہری ڈیٹرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اپنی جوہری طاقت کو اپ گریڈ کرنے میں بھاری سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے، اور کھلے عام دوسرے ممالک کے لئے جوہری ڈیٹرنس حکمت عملی تیار کرتا ہے۔ یہ امریکہ ہی ہے جو جوہری خطرات کے لئے دنیا کے سب سے بڑے اسٹریٹجک خطرے کا خالق ہے۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔