اسرائیلی فوج اور فلسطینی مسلح گروہوں کے درمیان غزہ کی پٹی میں لڑائی جاری رہی۔
فلسطینی وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 27 تاریخ کی علی الصبح غزہ شہر کے جنوب اور خان یونس پر زمینی اور فضائی حملے کیے۔ خان یونس میں اسی صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک جوڑا اور ان کے چار بچوں سمیت چھ افراد شہید ہو گئے۔
جہاد تنظیم سے وابستہ مسلح دھڑے “لواء القدس” نے کہا کہ اس نے دیگر فلسطینی مسلح افراد کے ساتھ اسرائیلی اہداف پر حملے کیے۔
مقامی وقت کے مطابق 27 تاریخ کو غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں کیے گئے فوجی آپریشن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 41 افراد شہید اور 113 زخمی ہوئے۔ گذشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازع کے نئے دور کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 40476 فلسطینی شہید اور 93000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔