نیدرلینڈز ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یورپ میں ڈرائیورز کا نجی ڈیٹا امریکہ منتقل کرنے پر امریکی رائیڈ ہیلنگ سروس کے آپریٹر اوبر پر 290 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ فرانس کے ایک گروپ نے 170 سے زائد مقامی ٹیکسی ڈرائیورز کی جانب سے ملک کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی میں شکایت درج کرائی تھی۔ چونکہ اوبر کا یورپی ہیڈکوارٹر نیدرلینڈز میں ہے اس لیے یہ معاملہ نیدرلینڈز ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کو بھیج دیا گیا۔
نیدرلینڈز ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اوبر یورپ میں ڈرائیورز کے بارے میں حساس معلومات جمع کرتا ہے، جن میں اکاؤنٹ کی تفصیلات، مقام کی معلومات، تصاویر، ادائیگی کی معلومات، شناختی دستاویزات اور یہاں تک کہ کچھ معاملات میں مجرمانہ ریکارڈ اور طبی ڈیٹا بھی شامل ہے۔ دو سال سے زائد عرصے تک یہ ڈیٹا مناسب ٹرانسمیشن میکانزم کے بغیر امریکہ میں اوبر کے ہیڈ کوارٹر ز کو منتقل کیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈیٹا کے مناسب تحفظ کو یقینی نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کی “سنگین خلاف ورزی” ہے۔
اس سے قبل بھی نیدرلینڈز ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے 2023 میں اوبر پر 10 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔