نیویارک: ستائیس تاریخ کو یوکرین بحران پر “فرینڈز آف پیس” گروپ کا وزارتی اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای، برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا اور برازیلی صدر کے مشیر خاص اموریم نے کی۔مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدل العطی اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو سمیت 17 “گلوبل ساؤتھ” ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وانگ ای نے نشاندہی کی کہ چین ہمیشہ یوکرین کے معاملے پر ایک معروضی اور منصفانہ موقف پر قائم رہا ہے، ہمیشہ امن اور مذاکرات کو فروغ دینے پر اصرار کیا ہے اور ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا ہے۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ امن اور جنگ کے درمیان ہمیں مضبوطی سے امن کا انتخاب کرنا چاہیے۔ مفاہمت اور نفرت کے درمیان، ہمیں مضبوطی سے مفاہمت کا انتخاب کرنا چاہیے۔ مکالمے اور تصادم کے درمیان ہمیں مضبوطی سے مکالمے کا انتخاب کرنا چاہیے۔ وانگ ای نے کہا کہ “گلوبل ساؤتھ” کے شراکت داروں جیسے برازیل، چین، جنوبی افریقہ، مصر، انڈونیشیا اور ترکیہ نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر یوکرین بحران پر “فرینڈز آف پیس” اقدام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ “فرینڈز آف پیس” تنازعات میں فریقوں کا انتخاب کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے، نہ ہی یہ گروہی تصادم میں ملوث ہونے کی کوشش کر رہا ہے، اور نہ ہی یہ موجودہ پلیٹ فارمز کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں امید ہےکہ “گلوبل ساؤتھ” کے مزید ممالک کو اکٹھا کیا جائے گا،زیادہ معروضی، متوازن اور معقول آوازیں سامنے آئیں گی، اور جنگ بندی، امن مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔