ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کے بعد منتبہ کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کے دیگر اتحادیوں نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کی مدد کی تو مشرق وسطیٰ میں اُن کے فوجیوں اور مفادات کو ایران کی جانب سے “شدید حملوں” کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے دیگر ممالک نے ایران کے خلاف براہ راست مداخلت اور جارحیت کی تو مشرق وسطیٰ میں ان کے فوجی اڈوں اور مفادات کو ایران کی مسلح افواج کی جانب سے شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے حالیہ اقدامات کے جواب میں اسرائیل پر بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ ایران کا اسرائیل کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس ارقچی نے 2 تاریخ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ ایران کا فوجی آپریشن ختم ہو گیا ہے اور اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو ایران کا جواب زیادہ “شدید اور طاقتور” ہوگا۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کی یکم تاریخ کی اطلاع کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل مار گرائےاور ایران کے حملوں کے خلاف دفاع میں اسرائیل کی مدد کرے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔