بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے لوونگ کوونگ کو سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نےاپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ اس سال اگست میں کمیونسٹ پارٹی آف ویت نام کے جنرل سیکریٹری او ر اس دوران ویت نام کے صدر تولام نے چین کا کامیاب دورہ کیا ۔
اس موقع پر دونوں صدور نے مفصل بات چیت کی اور چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو گہرا کرنے پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا۔ کچھ عرصہ قبل جناب لوونگ کوونگ نے چین کا دورہ کیا،
اس موقع پر دونوں رہنماوں نے چین اور ویتنام کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور چین ویتنام تعلقات کو اسٹریٹجک نقطہ نظر سے سمجھنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا تھا کہ دوطرفہ تعلقات صحیح راستے پر استوار ہوں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین ویتنام تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر لوونگ کوونگ کے ساتھ مل کر چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو صحیح معنوں میں آگے بڑھانےکے لئے کام کرنے پر تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوسکیں۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔