کازان:چینی صدر شی جن پھنگ نے روس کے کازان کنونشن اور نمائش مرکز میں برکس پلس لیڈرز ڈائیلاگ میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گلوبل ساؤتھ کا اجتماعی عروج دنیا میں بڑی تبدیلیوں کی واضح علامت ہے۔ ہمیں تحفظ امن کی مستحکم قوت بننے، عالمی سلامتی کی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور ہاٹ ایشوز کی علامتی اور بنیادی وجوہات دونوں کو حل کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یوکرین بحران کی کشیدگی کو جلد از جلد کم کرنے اور سیاسی حل کی راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں غزہ کی پٹی میں جامع جنگ بندی پر زور دینے، دو ریاستی حل کو دوبارہ شروع کرنے اور لبنان میں جنگ کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔
شی جن پھنگ نے ترقی کو بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی ایجنڈے کے مرکز میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔اپنی پیشکش کے گزشتہ تین سالوں سے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو نے ترقیاتی مالیات میں تقریباً 20 بلین امریکی ڈالر جمع کیے ہیں اور 1100 سے زیادہ منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے۔ چین گلوبل ساؤتھ تھنک ٹینک کوآپریشن الائنس کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کرے گا جس کا مقصد افرادی و ثقافتی تبادلے اور حکمرانی میں باہمی سیکھنے کو فروغ دینا ہے۔چینی صدر کا کہنا ہے کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں ، چین ہمیشہ گلوبل ساؤتھ کے قریب رہےگا اور اس کا خیال رکھےگا۔ چین گلوبل ساؤتھ میں مزید ممالک کی حمایت کرےگا کہ وہ برکس کے نصب العین میں شامل ہو جائیں تاکہ گلوبل ساؤتھ کی قوتوں کو اکٹھا کرکے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جائے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔