بیجنگ:یکم نومبر کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 21 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “اعلی معیار اور بھر پور روزگار کو فروغ دینا”۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ روزگار لوگوں کا سب سے بنیادی مسئلہ ہے، اور اس کا اثر عوام کے اہم مفادات، معیشت اور معاشرے کی صحت مند ترقی اور ملک کے طویل مدتی امن اور استحکام پر ہوتا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے، چین نے نئے دور میں روزگار کے فروغ میں بہت تجربہ حاصل کیا ہے، جس میں لوگوں کے ذریعہ معاش کی بنیاد کے طور پر روزگار پر زور دینا، روزگار کو فروغ دینے کے لئے ترقی پر انحصار کرنا ، اہم حلقوں کے لئے روزگار فراہم کرنا، اپنے کاروبار کے ذریعے ر وزگار کے مواقع فراہم کرنا ، روزگار کا منصفانہ ماحول پیدا کرنا ، اور افرادی وسائل کے تعلقات قائم کرنا وغیرہ شامل ہے ۔
مضمون اس بات پر زور دیتا ہے کہ اعلی معیار اور بھر پور روزگار کو فروغ دینا نئے دور اور نئے سفر میں روزگار کی نئی پوزیشننگ اور مشن ہے۔ہمیں فعال طور پر اعلیٰ معیاری اور بھر پور روزگار کو معاشی اور سماجی ترقی کے ترجیحی ہدف کے طور پر لینا چاہیے اور ترقی کے لیے روزگار کی محرک قوت میں اضافہ کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ ارادہ جاتی روزگار کے تضادات کو حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ روزگار کے نظام اور میکانزم میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنا اور محنت کشوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔