سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی کے آگے احتجاج اور مبینہ حملے کے معاملے پر برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، سفارتی عملے نے واقعہ سے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈپلومیٹک پولیس نے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کے آگے احتجاج کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس ویڈیو اور سی سی ٹی وی کے ذریعے تحقیقات کا عمل آگے بڑھا رہی ہے۔
پولیس کو بریفنگ دیتے ہوئے سفارتی عملے نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔عملے نے بتایا کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کیے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔معاملے لندن پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہے، اور کسی پیش رفت کی صورت میں آگاہ کیا جائے گا۔ چونکہ واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا ہے تو اس کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ہی ذمہ ہے۔
واضح رہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے، اور ایک تقریب سے واپس آرہے تھے کہ کچھ لوگوں نے احتجاج کے بہانے گاڑی پر مبینہ طور پر حملہ کرتے ہوئے ان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔