اقوام متحدہ:29 نومبر کو “فلسطینی عوام کی حمایت کا عالمی دن” منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہر سال 29 نومبر کو عالمی برادری فلسطینی عوام کے وقار، حقوق اور انصاف کی حمایت کرتی ہے۔ رواں سال کی سرگرمی خاص طور پر تکلیف دہ ہے کیونکہ اس مسئلے کے بنیادی اہداف کو پورا کرنے کا راستہ پہلے سے کہیں زیادہ دور ہو چکا ہے۔
ایک سال سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، غزہ کی پٹی ایک کھنڈر بن چکی ہے اور انسانی بحران میں مزید شدت آئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فوجی کار روائیاں، اسرئیلی آباد کاری، انخلا اور فلسطینی بستیوں کا انہدام مزید درد اور ناانصافی کی تاریخ رقم کر رہا ہے۔
گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ فوری طور پر جنگ بندی کی جائے ،تمام زیر حراست افراد کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے اور فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضہ ختم کیا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں انسانی امداد ، خاص طور پر یواین ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔