کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 19 دسمبر کی صبح ہینگ چھین میں گوانگ ڈونگ-مکاؤ ان ڈیپتھ کوآپریشن زون کا دورہ کیا اور یہاں رہنے اور کاروبار کرنے والے مکاؤ کے رہائشیوں ،اس زون کی منصوبہ بندی، تعمیر، انتظام اور خدمات میں شامل مختلف شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ تین سال سے زائد عرصہ قبل ہینگ چھین میں گوانگ ڈونگ-مکاؤ ان ڈیپتھ کوآپریشن زون کے قیام کے بعد سے مختلف امور میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور ہینگ چھین اور مکاؤ کے درمیان انضمام کی سطح میں بتدریج بہتری آئی ہے جس سے مکاؤ کی معیشت کی معتدل اور متنوع ترقی میں تیزی اور مدد حاصل ہوئی ہے ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے نقطہ آغاز پر انہیں امید ہے کہ کوآپریشن زون کی تعمیر میں ایک نئی صورتحال کے لیے سب مل کر کام کریں گے، ہینگ چھین اور مکاؤ کے درمیان اعلیٰ درجے کی اقتصادی ہم آہنگی اور قواعد کے گہرے تعلق کے ساتھ ادارہ جاتی نظام کے قیام کو تیزکریں گے اور ہینگ چھین اور مکاؤ کے انضمام کو اعلیٰ سطح تک پہنچائیں گے۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ عوامی خدمات اور سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنانا جاری رکھا جائے گا ، اعلی معیار کے رہائیشی ماحول کے قیام کے ساتھ اعلی درجے کا کاروباری ماحول بھی پیدا کیا جائے گا اور مکاؤ کی معیشت کی معتدل متنوع ترقی اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں مارکیٹ انضمام کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا ۔
Trending
- معاذ صفدر نے بیٹی کی پیدائش پر اہلیہ کو قیمتی تحفہ دے دیا
- نئی موبائل ایپ واٹس ایپ بینکنگ اور جدید پیمنٹس پلیٹ فارم
- وفاقی آئینی عدالت کا جائیداد اور وراثت کی تقسیم پر بڑا فیصلہ جاری
- 100 ابوبکر بھی سالار سکندر کا مقابلہ نہیں کر سکتے، عمیرہ احمد
- ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027 سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار
- ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمے، بھاری جرمانے کا فیصلہ
- 86 سالہ عورت کی 28 سالہ لڑکے سے منگنی؟ خبر وائرل
- پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2026 میں خسارے سے نکل کر 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے
- پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجراء کا نیا قانونی طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ
- عاصم اظہر کی خفیہ منگنی کی افواہیں، سوشل میڈیا پر ہلچل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔