بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ بات چیت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ رواں سال اکتوبر میں صدر شی جن پھنگ اور صدر پزشکیان نے کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات کی جس سے چین اور ایران تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کی گئی۔چین اور ایران جامع تزویراتی شراکت دار اور “گلوبل ساؤتھ” کے اہم رکن ہیں۔ چین اور ایران کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جس کی جڑیں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط اور گہری روایتی دوستی، نصف صدی سے زیادہ عرصے میں دونوں ممالک کے باہمی اعتماد اور باہمی تعاون اور دونوں ممالک کی آزادی، خود انحصاری اور قومی تجدید کی مشترکہ کوشش پر مبنی ہیں۔ دونو ں ممالک کے تعلقات نے بین الاقوامی اتار چڑھاؤ کے امتحان کو برداشت کیا ہے۔
وانگ ای نے نشاندہی کی کہ دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہیے، عملی تعاون کو مستقل طور پر آگے بڑھانا چاہیے اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے۔دونوں کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے فریم ورک کے اندر قریبی ہم آہنگی اور تعاون کرنا چاہیے، “گریٹر برکس تعاون” کی اپ گریڈنگ کو فروغ دینے اور گلوبل ساوتھ کے مشترکہ مفادات کی بہتر حفاظت کے لیے ہاتھ ملانا چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا اور گہرا کرنا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحی سمت ہے۔ ایران ون چائنا اصول پر کاربند ہے اور سنکیانگ، شی زانگ ، انسانی حقوق اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق دیگر مسائل پر چین کے جائز موقف کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔
دونوں فریقوں نے چین ایران جامع تعاون کے منصوبے کے نفاذ کو مزید فروغ دینے، سیاست اور سفارت کاری، قانون ساز اداروں، قانون کے نفاذ ، معیشت اور تجارت کے شعبوں میں طرز حکمرانی کے تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مشرق وسطیٰ وہاں کے عوام کا ہے اور یہ بڑی طاقتوں کے مقابلے کا میدان نہیں ہے اور نہ ہی اسے خطے سے باہر کے ممالک کے درمیان جغرافیائی سیاسی مسابقت اور تنازعات کا شکار ہونا چاہیے۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک کا مستقبل اور تقدیر خود مشرق وسطیٰ کے لوگوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
فریقین نے ایرانی جوہری مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ ایرانی جوہری معاملے کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی وکالت کی ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔