بیجنگ : چین 2025 میں پانچ پہلوؤں میں زیادہ فعال مالی پالیسیوں کو نافذ کرے گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو صحیح معنوں میں آگے بڑھائےگا۔منگل کے روز چین کے وزیر خزانہ لان فوآن نے کہا کہ اگلے سال چین مالی خسارے کی شرح کو بڑھا کر اخراجات کی شدت اور رفتار کو تیز تر کرےگا۔مزید بڑے پیمانے پر سرکاری بانڈز کا انتظام کیا جائےگا تاکہ مستحکم ترقی اور ساختی ایڈجسٹمنٹ کو حمایت فراہم کی جائے۔ اخراجات کی ساخت کو بھرپور طریقے سے بہتر بنایا جائےگا اور درست سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے، کھپت کو فروغ دینے، اور ترقیاتی امکانات پر زیادہ توجہ دی جائےگی۔چین کلیدی شعبوں میں خطرات کی روک تھام اور حل کے لئے کوششیں جاری رکھےگا اور مالی پالیسیوں کے ہموار نفاذ اور مستحکم ترقی کو فروغ دےگا.اس کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں کو ٹرانسفر پیمنٹ میں مزید اضافہ کیا جائےگا اور مقامی مالی وسائل میں اضافہ کیا جائےگا تاکہ لوگوں کے بنیادی ذریعہ معاش، بنیادی آمدنی اور بنیادی آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ چینی وزیر خزانہ لان فو آن کا کہنا تھا کہ 2025 میں تمام سطحوں پر مالیاتی محکموں کو مالی اور محصولات کے نظام میں اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنا ہوگا، مقامی حکومتوں کے قرضوں کے خطرات کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائےگا ، مالیات اور اکاؤنٹنگ کی نگرانی کو مضبوط بنایا جائےگا اور مالی حکمرانی کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائےگا.
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ