بیجنگ:چین کی جانب سے وانواتو کو 35 ٹن سامان کی حوالگی کی تقریب وانواتو کے ہوائی اڈے پر منعقد ہوئی ۔ وانواتو کے وزیر اعظم سالوی اور وانواتو میں چینی سفیر لی منگ گانگ نے اس تقریب میں شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، فولڈنگ بیڈ، پانی صاف کرنے کے آلات، خوراک اور طبی سامان شامل ہے۔ وزیر اعظم سلوی نے اس تقریب میں چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک نازک وقت میں چین کی مدد دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔ وانواتو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سامان جلد از جلد متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے۔
یاد رہے کہ 17 دسمبر 2024 کو جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے ملک وانواتو کے پانیوں میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت پورٹ ولا میں شدت سے محسوس کیے گئے اور اس سے متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
Trending
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔