لاہور:پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شادی کے موضوع پر بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا جو 1990 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، اپنی بہترین اداکاری اور منفرد بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
رپورٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران جب نیلم منیر کی شادی کا ذکر آیا تو میرا نے جذباتی انداز میں کہا، ’مجھے بہت افسوس ہے کہ میں اب تک شادی نہیں کر سکی۔ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔‘
یہ کہتے ہوئے میرا وہاں سے اُٹھ کر چلی گئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس رپورٹر پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اسے اداکارہ سے ایسا سوال ہی نہیں کرنا چاہیئے جس سے انہیں تکلیف پہنچے۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے میرا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ چند نے انہیں وقت پر شادی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
Trending
- سکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا معروف گلوکار سوار تھے
- سکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا معروف گلوکار سوار تھے
- معاشیات کا نوبیل انعام دو امریکی ماہرین کے نام
- ملزم ارمغان و شیراز کا عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار
- معاذ صداقت ’360 ڈگری بیٹر‘ ہیں: ایان بشپ
- امیتابھ بچن کی کم عمر مداح سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔