بیجنگ: نامزد امریکی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تائیوان کی حیثیت کا معاملہ امریکہ کے لیے زیادہ اہم نہیں ہے لیکن تائیوان میں امریکہ کے اہم سیکیورٹی مفادات ہیں اور تائیوان کو اپنے فوجی اخراجات کو اپنی جی ڈی پی کے تقریبا 10 فیصد تک بڑھانا چاہیے۔ تائیوان کے محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں استحکام اور آبنائے تائیوان کے موجودہ حالات کو برقرار رکھنا امریکہ کے بنیادی مفادات ہیں اور انہیں یقین ہے کہ امریکہ تائیوان کو نہیں چھوڑے گا۔
ان دونوں بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے چین کی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ امریکہ “چین پر قابو پانے کے لئے تائیوان کو استعمال کرنے” کی ناکام کوشش کر رہا ہے اور ڈی پی پی حکام نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دفاعی اخراجات میں اضافے کی کوشش کی، جس سے تائیوان کے ہم وطنوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود نیز آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ڈی پی پی کے حکام علیحدگی کے لئے امریکہ پر انحصار کرنے کے سہانے خواب میں ڈوبے ہوئے ہیں اور “مہرہ ” بننے کے لئے تیار ہیں ، لیکن انہیں استعما ل کرنے کے بعد اکیلا چھوڑ دیا جائے گا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔