بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نےیومیہ پریس کانفرنس میں تائیوان کی جانب سے جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کے سابق حکام کو مشیر مقرر کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے، جس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ ایک چین کا اصول چین- جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔ رواں سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فاشسٹ مخالف عالمی جنگ کی کامیابی کی 80 ویں سالگرہ ہے۔جاپان نے تائیوان کے معاملے میں چینی عوام کے خلاف تاریخی جرائم کئے تھے، لہذا جاپان کو اس معالے میں اپنے قول و فعل میں نہایت محتاط رہنا چاہیئے اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہئے۔ چین نے متعلقہ صورتحال پر جاپان سے رابطہ کیا ہے ۔ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ کی “علیحدگی” کے حصول کے لئے بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے اشتعال انگیزی کامیاب نہیں ہوگی۔
Trending
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا