برکس ممالک کے اقتصادی اور تجارتی رابطہ گروپ کی دوسری میٹنگ 10 اور 11 اپریل کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں برکس اراکین نے خصوصی طور پر امریکہ کی “ریسیپروکل ٹیرف” پالیسی پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا، متعلقہ اقدامات سے پیدا ہونے والے تجارتی تناؤ پر سخت تشویش کا اظہار کیا، اور یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کی مشترکہ مخالفت کی اپیل کی۔
چین نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں امریکی حکومت کی طرف سے “ریسیپروکل ٹیرف” کی پالیسی کا نفاذ بین الاقوامی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچانے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کو درہم برہم کرنے اور عالمی معیشت پر مسلسل منفی اثرات ڈالنے کا سبب بنا ہے، جو یکطرفہ پسندی، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی کی ایک واضح مثال ہے۔ ایسے وقت میں برکس ممبران کو عالمگیریت کی صحیح سمت پر قائم رہنا چاہیے، قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کی مشترکہ طور پر حفاظت کرنی چاہیے اور عالمی معاشی استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے۔
میٹنگ میں تمام فریقوں نے’’برکس اقتصادی شراکت داری کی حکمت عملی 2030 کی تشکیل، اقتصادی ڈیٹا تعاون اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے تحفظ سمیت دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ہی مئی میں ہونے والی برکس تجارت و معیشت کے وزرائے کی کانفرنس اور جولائی میں ہونے والی برکس رہنماوں کی ملاقات کے لیے اقتصادی و تجارتی نتائج کی تیاری کی گئی۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔