کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیلیا میں قومی سلامتی کے امور کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے 15 ویں برکس اجلاس میں شرکت کی۔ برکس کے قومی سلامتی کے امور کے لئے اعلیٰ سطحی نمائندوں اور سربراہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور بین الاقوامی سلامتی، ثالثی اور تنازعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور سائبر سیکورٹی کو برقرار رکھنے میں برکس ممالک کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ بین الاقوامی سیاست کو لین دین بنانے اور بین الاقوامی تجارت کو ہتھیار بنانے اوربلیک میلنگ چپس کی تخلیق سے صرف ممالک کے درمیان اعتماد کا بحران مزید بڑھے گا اور عالمی سلامتی کے لئے حقیقی خطرہ بن جائے گا۔ رعایتوں سے بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، اور اتحاد ہی واحد امید ہے.
سب سے پہلے، ہمیں ترقی کے حقوق کا محافظ بننا ہوگا۔ برکس ممالک خاموش بیٹھ کر اپنے جائز حقوق اور مفادات سے خود کو محروم ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، انہیں طاقتور ممالک کو روکنے کے لیے واضح طور پر کھڑا ہونا چاہیے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ترقیاتی حقوق اور دفاع کے لیے واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔
دوسرا، ہمیں اتحاد اور تعاون میں رہنما بننا ہوگا۔ برکس ممالک کو ایک مثال قائم کرنی چاہیے، برابری اور احترام کی صداقت کے ساتھ دباؤ اور محاذ آرائی کو روکنا چاہیے اور یکجہتی اور تعاون کے وژن سے منافع کی لالچ کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔
تیسر۱، ہمیں کثیرالجہتی کا محافظ بننا چاہیے۔ برکس ممالک کو کثیرالجہتی کے جھنڈے کو بلند رکھنا چاہئے، اقوام متحدہ کی مرکز حیثیت پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنا چاہئے اور ڈبلیو ٹی او کی مرکزی حیثیت میں کثیر الجہتی تجارتی نظام کو تحفظ کرنا چاہیئے ، اور بین الاقوامی نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینا چاہئے۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔