نیویارک:سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، 30 اپریل کو امریکی چیمبر آف کامرس نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایک خط ارسال کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر ٹیرف کی کمی کے میکانزم پر عمل درآمد کرے تاکہ امریکی معیشت کو کساد بازاری اور چھوٹے کاروباری اداروں کو ناقابل تلافی نقصان سے بچایا جا سکے۔
امریکی چیمبر آف کامرس امریکہ بھر میں 3 ملین سے زائد کاروباری اداروں اور تنظیموں کی نمائندگی کرتی ہے ، جو اسے دنیا کی سب سے بڑی اور بااثر کاروباری تنظیموں میں سے ایک بناتی ہے۔ گروپ نے مطالبہ کیا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ تمام چھوٹے کاروباری درآمد کنندگان پر ٹیرف ختم کرے، اور ان تمام مصنوعات پر بھی، جو امریکہ میں یا مقامی سطح پر دستیاب نہیں ہیں۔
امریکی چیمبر آف کامرس کی صدر اور سی ای او سوزین کلارک نے 30 اپریل کی شام وزیر خزانہ بیسنٹ، وزیر تجارت لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے گریر کو بھیجے گئے ایک خط میں لکھا کہ، “امریکی چیمبر آف کامرس حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ چھوٹے کاروباری اداروں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔”
یکم مئی کی صبح سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سوزین کلارک نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس کو اس لئے خط لکھ رہی ہیں کیونکہ بہت سے چھوٹے کاروباری ادارے مدد کی درخواست کر رہے ہیں اور کاروباری مالکان اپنے کاروبار کی بقا کے بارے میں سخت فکرمند ہیں۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔