اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کاسرٹیفکیٹ شائع کر دیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔
چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری سالک حسین سینئر نائب صدر ،محمد طارق حسن پارٹی سیکریٹری جنرل اور ڈاکٹر امجد چیف آرگنائزر منتخب ہوئے تھے۔
پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات، چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر منتخب