by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چین کے مرکزی بینک کی جانب سے مارکیٹ اور توقعات کو مستحکم بنانے کے لئے 10 اقدامات

0

بیجنگ: پیپلز بینک آف چائنا ، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فنانشل سپرویژن اینڈ ایڈمنسٹریشن ، اور چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے سربراہوں نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں "مارکیٹ اور توقعات کے استحکام کی حمایت کے لئے چین کی مالیاتی پالیسیوں کےنئے پیکیج” پر روشنی ڈالی۔

اطلاع کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا نے 3 زمروں کے کل 10 اقدامات جاری کئے۔ ان میں ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی ، پالیسی ریٹ میں 0.1 فیصد پوائنٹ کی کمی، ساختی مانیٹری پالیسی ٹولز پر شرح سود میں 0.25 فیصد پوائنٹس کی کمی ، پرسنل ہاؤسنگ پرویڈنٹ فنڈ قرضوں کی شرح سود میں 0.25 فیصد پوائنٹس کی کمی ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور تکنیکی تبدیلی کے لئے ری لینڈنگ کے کوٹہ میں 300 ارب یوآن کا اضافہ ،500 ارب یوان کے "سروس کی کھپت اور پنشن ری فنانسنگ” کا قیام، زراعت اور چھوٹے کاروباری اداروں کی مدد کے لئے ری لینڈنگ کے کوٹہ میں 300 ارب یوآن کا اضافہ ، سیکیورٹیز، فنڈز اور انشورنس کمپنیوں کے لیے 500 ارب یوآن کے تبادلے کی سہولیات اور اسٹاک کی دوبارہ خریداری اور دوبارہ قرض دینے کے لیے 300 ارب یوآن کے کوٹے کو ملا کر 800 ارب یوآن کا مجموعی کوٹہ دینا، وغیرہ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.