امریکی سیاسی خبر رساں ویب سائٹ “پولیٹیکو” نے ستائیس تاریخ کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بین الاقوامی طالب علموں کے لیے سوشل میڈیا سنسرشپ کا دائرہ کار بڑھانے پر غور کرتے ہوئے نئے اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویوز معطل کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اگر امریکی حکومت اس جائزہ منصوبے پر عمل درآمد کرتی ہے، تو اس سے طلباء کے ویزوں کی پروسیسنگ شدید طور پر سست پڑ سکتی ہے، اور اس سے بہت سی امریکی یونیورسٹیاں بھی بری طرح متاثر ہوسکتی ہیں جو اپنی مالی آمدنی میں اضافے کے لئے بین الاقوامی طالب علموں پر انحصار کرتی ہیں.
ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی بین الاقوامی طالب علموں کے لیے سوشل میڈیا سنسرشپ کی متعدد شرائط نافذ کر چکی ہے۔اس سے قبل نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 25 مارچ کو ایک ہدایت میں بعض طالب علموں اور ویزا درخواست دہندگان کی لازمی سوشل میڈیا جانچ پڑتال کا کہا تھا، جس کا ایک اہم مقصد ایسے طلباء کی ویزا درخواستوں کو مسترد کرنا ہے جو فلسطینیوں سے ہمدردی رکھتے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل کے ناقد ہیں ۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔