بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 10 تاریخ کی صبح ایک پریس کانفرنس منعقد کی ، جس میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن ، وزارت تعلیم ، وزارت شہری امور ، وزارت خزانہ ، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارت ، اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے متعلقہ ذمہ داران نے لوگوں کے ذریعہ معاش کی مزید ضمانت اور بہتری کے لئے متعلقہ پالیسیاں متعارف کروائیں۔
اس تعارف میں بتایا گیا کہ 9 تاریخ کو چین نے “لوگوں کے ذریعہ معاش کی مزید ضمانت اور بہتری اور لوگوں کی فوری مشکلات اور توقعات کے حل ” کے بارے میں رائے جاری کی ہے، جس میں لوگوں کے ذریعہ معاش کے کام کو زیادہ “منصفانہ ، متوازن ، جامع اور قابل رسائی” بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ پالیسی سماجی ضمانت کو مزید منصفانہ بنانے ، سماجی ضمانت کی کوریج کو فروغ دینے اور عام ملازمین، کسانوں اور روزگار کی نئی صنعتوں سے وابستہ ملازمین کے لئے سماجی بیمہ کے نظام کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کرتی ہے۔ پالیسی میں تقریباً پانچ سال کے اندر لازمی تعلیم کے اسکولوں کی معیاری تعمیر کو مکمل کرنے ، ایک ہزار سے زائد اعلی معیار کے ہائی اسکولوں کی تعمیر اور توسیع،جامعات کے اندراج میں اضافہ کرنے اوربچوں کے لئے بہتر تعلیمی وسائل پیدا کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی.علاوہ ازیں، طبی وسائل کو نچلی سطح کے طبی اداروں تک تقسیم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔