by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکہ کا اسٹیل اور ایلومینیم محصولات کو دوگنا کرنا یو ایس ایم سی اے کی خلاف ورزی ہے، میکسیکو ایمپلائرز فیڈریشن

0

میکسیکو ایمپلائرز فیڈریشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر محصولات کو دوگنا کرنے کا امریکہ کا یکطرفہ اقدام یو ایس ایم سی اے ("یو ایس اے-میکسیکو-کینیڈا معاہدہ”) میں تعاون کی خلاف ورزی ہے اور یہ شمالی امریکہ میں اہم صنعتوں کی مسابقت کو براہ راست خطرے میں ڈالے گا۔
ایمپلائرز فیڈریشن نے بیان میں متنبہ کیا ہے کہ امریکی حکومت کا میکسیکو سے اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر محصولات کو دوگنا کرنے کا فیصلہ شمالی امریکہ کے معاشی انضمام کے لئے ایک سنگین دھچکا ہے۔ فیڈریشن نےاپیل کی کہ امریکہ نجی کاروبار کو متاثر کرنے والی معاشی جنگ کو روکے ، یو ایس ایم سی اے میکانزم کو فعال کیا جائے، جس میں تجارتی پینلز کے ساتھ تنازعات کی اپیلیں دائر کرنا ، ترجیحی صنعتوں پر باہمی محصولات کا نفاذ ، اور امریکہ پر انحصار کم کرنے کے لئے برآمدی منڈیوں کو متنوع بنانا اورگھریلو طلب کو فروغ دینا شامل ہے۔
3 جون کو وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ درآمد شدہ اسٹیل اور ایلومینیم اور ان کی ضمنی مصنوعات پر ٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردیا جائے گا ،جس کا اطلاق 4 جون سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.