بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین موجودہ صورتحال پر ایران کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ چند روز قبل چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر خصوصی بات چیت کی تھی ، چین ایران اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور صورتحال کو بہتر کرنے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی مجوزہ بندش کے حوالے سے گو جیاکھون نے کہا کہ خلیج فارس اور اس کے قریبی پانی اشیاء اور توانائی کے لیے اہم بین الاقوامی تجارتی راستے ہیں اور اس خطے میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ چین بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ تنازعے کے حل کو فروغ دینے اور علاقائی عدم استحکام کو عالمی اقتصادی ترقی پر زیادہ اثر انداز ہونے سے روکنے کے لئے کوششیں تیز کرے۔
Trending
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
- ای سی بی کا وائٹ اور ریڈ بال کوچنگ اسٹافس کا اعلان
- امریکی تحقیقاتی ادارےکا مسلمان رکن کانگریس الہان عمرکےگھر پر چھاپہ
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خلاف وکلا کا بڑا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔