by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مون سون بارشوں کے چھٹے سپیل کا الرٹ جاری،21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی

لاہور( پی این پی)پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے سپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

21 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اتوار کی رات سے 21 اگست تک لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاالدین میں بارش کا امکان ہے۔ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارشیں متوقع ہے۔ترجمان کے مطابق قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور نورپور تھل میں بارش متوقع ہے، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 20 اور 21 اگست کو بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

PNP

Comments are closed.