بیجنگ: چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور چین کے قومی ادارہ شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جون کے مہینے میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49.7 فیصد رہا، جو مئی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے ، جس میں لگاتار دو ماہ تک اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں شامل 21 صنعتوں میں سے 11 توسیع کی حد میں ہیں جو مئی کے مقابلے میں 4 صنعتوں کا اضافہ ہے۔
جون میں چار بڑی مینوفیکچرنگ صنعتوں کے اشاریوں میں مئی کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بہتر ترقی کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے.تفصیلات کے مطابق جون میں سازوسامان کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 51.4 فیصد رہا، جو مئی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.9 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے برابر رہا۔ کنزیومر گڈز مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.4 فیصد رہا ، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ بنیادی خام مال کی صنعت کے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں مئی کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے تین ماہ تک مندی کا رجحان ختم ہوا۔اس کے علاوہ، جون میں چین کا نان مینوفیکچرنگ بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس 50.5 فیصد رہا، جو مئی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے، جبکہ سروس انڈسٹری کا کاروباری سرگرمی انڈیکس 50.1 فیصد رہا اور سروس انڈسٹری کی خوشحالی بنیادی طور پر مستحکم رہی.
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔