بیجنگ:چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لیو وے نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران ، چین نے دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک ، ہائی وے نیٹ ورک اور پوسٹل ایکسپریس نیٹ ورک تعمیر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ 2024 کے آخر تک ، ریلوے کی آپریٹنگ لمبائی 1 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی ، جس میں سے تیز رفتار ریل وے کی لمبائی 48،000 کلومیٹر تک جا پہنچی ہے، جو دنیا میں تیز رفتار ریلوے کے کل مائلیج کا 70 فیصد سے زیادہ ہے اور تیز رفتار ریل وے ملک میں 5 لاکھ سے زائد آبادی والے 97 فیصد شہروں کا احاطہ کرتا ہے۔ شاہراہوں کی کل لمبائی 5.49 ملین کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے ، جن میں سے1 لاکھ 91 ہزار کلومیٹر شاہراہیں تھیں ، جو 2 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 99 فیصد شہروں کا احاطہ کرتی ہیں۔ بندرگاہوں کا پیمانہ اور صلاحیت بھی کئی سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ ہوا بازی کی خدمات ملک میں پریفیکچر سطح کے انتظامی یونٹوں کے 92.6فیصد اور آبادی کے 91.2فیصد کا احاطہ کرتی ہیں۔ڈاک کی صنعت نے 5 لاکھ سے زیادہ کاروباری دکانیں قائم کی ہیں۔2024 میں مجموعی طور پر معاشرتی اعتبار سے لاجسٹک اخراجات میں 400 بلین یوآن سے زیادہ کی بچت کی گئی، جس میں سے نقل و حمل کے اخراجات تقریباً 280 بلین یوآن تک کم تھے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل