چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ
بیجنگ : جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت میں اضافہ برقرار رہا ہے۔ مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 25.7 ٹریلین یوآن رہی،جس میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ ہوا اور شرح نمو سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔ ان میں آسیان، یورپی یونین، افریقہ اور وسطی ایشیا کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں بالترتیب 9.4 فیصد، 3.9 فیصد، 17.2 فیصد اور 16.3 فیصد اضافہ ہوا۔غیر ملکی تجارت میں اختراعات اور ماحول دوست اشیاء کے تناسب میں اضافہ رہا ہے ۔ پہلے سات ماہ میں ہائی ٹیک مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات 5.1 ٹریلین یوآن رہیں جو 8.4 فیصد اضافہ ہے، اسی عرصے میں درآمدات اور برآمدات میں اضافے میں اس کا تناسب 45.4 فیصد رہا ۔الیکٹرک گاڑیوں، لیتھیم بیٹریوں، اور شمسی بیٹریوں سمیت سبز اور کم کاربن والی مصنوعات کی برآمدات میں 14.9 فیصد اضافہ ہوا۔نجی اداروں کی درآمدات و برآمدات 14.68 ٹریلین یوآن رہیں جس میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ مالیت کل درآمدات و برآمدات کا 57.1 فیصد بنتا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ان میں “بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک سے درآمدات اور برآمدات 10 فیصد اضافہ کے ساتھ 7.97 ٹریلین یوآن رہیں۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔