تائیوان میں موجودہ کشیدگی کی بنیادی وجہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ ہے، چینی اسٹیٹ کو نسل
بیجنگ : چینی اسٹیٹ کونسل کے امور تائیوان کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے لائی چھنگ ڈے کی جانب سے ” تائیوان کی علیحدگی “پر مبنی غلط تقاریر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب سے لائی چھنگ ڈے نے اقتدار سنبھالا ، وہ تائیوان میں ان افراد اور تنظیموں کی آواز کو دباتے ہوئے ان پر ظلم و ستم کر رہے ہیں جو آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔ لائی چھنگ ڈے تبادلوں کو روکنے کے لئے آبنائے پار “ڈی کپلنگ ” پر زور د دینے ، “جمہوریت” کی آڑ میں تائیوان کی علیحدگی پسندی کے فریب کو پھیلانے ، فوجی بجٹ میں مسلسل اضافہ کر کے آبنائے تائیوان میں مسلسل کشیدگی پھیلانے، “طاقت کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے ، تائیوان کی معیشت اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کے مفادات کو نقصان پہنچانے اور تائیوان کی معیشت کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں موجودہ کشیدگی کی بنیادی وجہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ اور “تائیوان کی علیحدگی ” کے حامی عناصر کی بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر ” علیحدگی “کے حصول کے لیے کی جانے والی اشتعال انگیز سرگرمیاں ہیں۔یقیناً ان کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔