سی ایم جی نامہ نگار کو موصول اطلاعات کے مطابق حماس کے اعلیٰ عہدیدار خلیل الحیہ کی قیادت میں ایک وفد قاہرہ پہنچ چکا ہے جو غزہ میں جنگ بندی کے فریم ورک پر مصری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر ،قطر اور امریکہ کے ساتھ رابطہ کاری کر رہا ہے تاکہ اسرائیل اور فلسطینی مسلح گروہوں کے درمیان ایک “جامع معاہدے” پر اتفاق ہو سکے جس سے جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔
اسی روز، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے ساتھ جزوی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ کرنے کا “اب کوئی امکان باقی نہیں رہا”۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے گزشتہ روز کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حماس ابھی معاہدے کے لیے تیار نہیں ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے بارہ تاریخ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، اٹھارہ مارچ سے اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں فوجی کارروائیوں کے از سرِ نو آغاز کے بعد کم از کم 10,078 افراد شہید اور 42,047 زخمی ہو چکے ہیں۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔