چین کی جامع دیہی احیاء
بیجنگ :”کیا آپ نے کھانا کھایا ہے؟”جب بھی چینی ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو یہ بولا جانے والا ایک عام جملہ ہے ۔ یہ صرف رسمی جملہ نہیں، بلکہ چینی عوام کی بھوک کی تاریخی یادداشت بھی ہے جو زراعت کی انتہائی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔چین میں حکمران جماعت کی جانب سے ہر سال جاری کی جانے والی اول پالیسی دستاویز انتہائی اسٹریٹجک مسائل پر توجہ مرکوز کرتی ہے ۔2025 تک، لگاتار 22 سالوں سے، یہ دستاویز ہمیشہ زراعت، دیہات اور کسانوں کے معاملات پر مرکوز رہی ہے۔ رواں سال کی بھی مرکزی دستاویز نمبر 1 کا موضوع دیہی احیاء کو مضبوطی سے آگے بڑھانا ہے۔ یہ شی جن پھنگ کی جانب سے 2017 میں پیش کی گئی ایک اہم حکمرانی کی حکمت عملی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ چینی عوام کا "چاول کا پیالہ” ہر وقت مضبوطی سے ان کے اپنے ہاتھوں میں رہے۔ لیکن پیٹ بھرنے کے بعد، کروڑوں کسانوں کو خوشحال زندگی کیسے دی جائے؟ یہی "دیہی احیاء” کا بنیادی مقصد ہے۔چین نے”غربت کی جانب لوٹنے” کو روکنے، دیہی تعمیرات کو فروغ دینے اور دیہی حکمرانی کو بہتر بنانے سمیت تین پہلووں سے فروغ دیا ہے۔دیہی علاقوں کی جامع احیاء ایک گہری تبدیلی ہے جس کا تعلق ملک کی بنیاد، تہذیب کی وراثت اور کسانوں کی خوشحالی سے ہے۔ چین میں کسانوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی میں دس سال پہلے کے مقابلے میں 156 فیصد اضافہ ہوا اور مسلسل پانچ سال سے اناج کی پیداوار 650 ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔ چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ، 80 فیصد سے زیادہ کسان ماحولیاتی بہتری کو تسلیم کرتے ہیں ، اور تقریبا 70 فیصد کسانوں کا خیال ہے کہ ان کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔” کھانا کھا لیا؟” سے "گھر پر سب ٹھیک ہے؟” تک ، اس روزمرہ کی سلام دعا میں دیہی احیاء حکمت عملی کے تحت چینی عوام کی زندگیوں میں آنے والی گہری تبدیلیوں کی جھلک صاف نظر آتی ہے۔
Trending
- فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ سے اہلِ خانہ کا لاتعلقی کا اعلان
- کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے ٹیلر سوئفٹ سمیت بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
- جنوبی ایشیا میں نئی سفارتی صف بندیاں تشکیل پانے لگیں
- سرگودھا: نہروں، دریاؤں میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی، 59 افراد گرفتار
- کرن جوہر نے شاہ رخ خان سمیت کئی اہم شخصیات کو ’ان فالو‘ کیوں کیا؟
- DUI کی گرفتاری کے بعد برٹنی سپیئرز کی زندگی کیسے بدل گئی
- جان ٹراولٹا نے بیٹی ایلا کو ‘پروپیلر ون وے نائٹ کوچ’ میں متعارف کرایا
- سرگودھا: گھریلو ناچاقی سے تنگ خاتون نے خودکشی کر لی، والد کا سسرالیوں پر تشدد کا الزام
- ایشیاء انڈر 18 ہاکی کپ، پاکستان نے پہلے میچ میں چین کو ہرا دیا
- شوبز ستاروں کی عید کے لمحات کی دلکش تصاویر
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Next Post