بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ کے دورہ جاپان کے دوران آبنائے تائیوان، بحیرہ مشرقی چین اور بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں دیے گئے بیان کے حوالےسے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور ایک چین کا اصول چین کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام اور فروغ کی سیاسی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہمیں واضح طور پر ایک چین کے اصول پر عمل کرنا ہوگا اور “تائیوان کی علیحدگی ” کی کوششوں کی مخالفت کرنا ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت بحیرہ مشرقی چین اور بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم ہے اور ہم متعلقہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ تنازعات کو ہوا دینے اور کشیدگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے بجائے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کے حل اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے علاقائی ممالک کی مشترکہ کوششوں کا احترام کریں۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل