بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں جولائی کے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ اور تبدیل ہونے والے بیرونی ماحول کے باوجود چین کی بیرونی تجارت میں مسلسل بہتری آرہی ہے جو چین کی معیشت کی مضبوط لچک اور عالمی مارکیٹ میں چینی مصنوعات کی مضبوط مانگ کا مظاہرہ کرتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ان نتائج میں چین کے اعلی معیار کے کھلے پن ، اعلی معیار کی ترقی اور صنعت کی بہتری سمیت تمام عناصر کا جامع کردار ہے۔چینی ترجمان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بین الاقوامی تجارت سے مشترکہ ترقی کا حصول تمام فریقوں کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی بہتر مصنوعات کو دنیا میں مقبولیت ملی ہے اور اس کی متنوع اور مستحکم مارکیٹ کو وسیع پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے اور اس رجحان کو ٹیرف وار اور تجارتی جنگوں سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقعوں کا اشتراک جاری رکھے گا اور کھلے پن اور تعاون، باہمی فائدے اور جیت جیت کے تصور کی پاسداری کرتا رہے گا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل