بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کے” 14ویں پانچ سالہ منصوبہ ” کی مدت کے دوران ملک میں ریڈیو، ٹیلی ویژن اور آن لائن آڈیو ویژول صنعت میں حاصل کردہ کامیابیوں کا تعارف کرایا گیا۔ ” 14ویں پانچ سالہ منصوبہ ” کی مدت کے دوران، چین ریڈیو، ٹیلی ویژن، اور آن لائن آڈیو ویژول صنعت میں صارفین، موضوعات اور صنعتی پیمانے کےلحاظ سے ایک بڑا ملک بن گیا ہے۔چین میں کیبل ٹی وی، آئی پی ٹی وی، انٹرنیٹ ٹی وی، اور لائیو سیٹلائٹ ٹی وی سمیت بگ اسکرین ٹی وی صارفین کی کل تعداد 1 ارب سے تجاوز کر چکی ہے اور آن لائن صارفین کی تعداد 1.09 ارب تک پہنچ گئی ہے۔ 1,500 سے زائد ٹی وی سیریز (ویب سیریز)، 3,500 سے زائد کارٹون پروگرامز، 350,000 گھنٹے سے زائد دستاویزی فلمیں، اور تقریباً 1.5 لاکھ شارٹ ڈرامے تیار کیے گئے ہیں۔ صنعتی پیمانے کے لحاظ سےدیکھا جائے تو 2024 میں قومی ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سمعی و بصری خدمات کی صنعت کی کل آمدنی 1.49 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی، جو “13ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اختتام سے 61.96 فیصد زیادہ ہے۔” 14ویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کے دوران، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور آڈیو ویژول پروگراموں اور خدمات کی برآمدات میں 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ,جس کی کل سالانہ بین الاقوامی آمدنی 63 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
Trending
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا