اقوام متحدہ : چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ہفتہ کے روز لی چھیانگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین، اقوام متحدہ کا بانی رکن ہونے کے ناطے، ہمیشہ سے عالمی امور میں فعال طور پر حصہ لے رہا ہے اور انسانی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران، صدر شی جن پھنگ نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے تصور سمیت گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو ، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیے ہیں، جنہوں نے عالمی تبدیلیوں سے نمٹنے اور فوری مسائل کے حل کے لیے چینی دانش اور چینی حل پیش کیا ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے عالمی امن و سلامتی کا مضبوط محافظ، عالمی مشترکہ ترقی کا اہم محرک، تہذیبی تبادلے اور باہمی تعاون پر فعال عمل کرنے والا اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کا ذمہ دار شراکت دار رہا ہے۔ مستقبل کی جانب بڑھتے ہوئے، چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے تحفظ، کثیرالجہتی روح کے فروغ، چار عالمی انیشی ایٹوز کے فعال نفاذ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے اعلیٰ مقصد کی جانب مستقل طور پر بڑھنا چاہتا ہے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل