بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ نیشنل کنونشن سنٹر میں خواتین کے عالمی سربراہی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں “خواتین سے متعلق بیجنگ عالمی کانفرنس کی روح کو آگے بڑھانا اور خواتین کی ہمہ جہت ترقی کے نئے عمل کو تیز کرنا” کے عنوان سے کلیدی خطاب کیا۔بین الاقوامی شخصیات نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی کلیدی تقریر عالمی سطح پر خواتین کے امور کی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے اور خواتین کی ہمہ جہتی ترقی کے نئے عمل کو مؤثر طریقے سے فروغ دے گی۔ چین نے اپنی ترقی سے خواتین کے عالمی امور کے لیے مواقع اور ضمانتیں فراہم کی ہیں ، اور خواتین کی عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ شرکاء کا مانناہے کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر خواتین کے عالمی تعاون میں ایک نیا باب لکھنے کے لیے اعتماد اور تحریک پیدا کرے گا۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے علاقائی بیورو برائے افریقہ کی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر اور ڈائریکٹر اہونا ایزیکووا کا کہنا تھا کہ خواتین کے بارے میں بیجنگ عالمی کانفرنس کے 30 سال میں، ہم نے خواتین کے امور کی ترقی میں نمایاں پیش رفت دیکھی ہے۔ چین کا ترقیاتی عمل ہمیں بتاتا ہے کہ خواتین عالمی حکمرانی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ہمیں موجودہ سربراہی کانفرنس کو مشترکہ طور پر عالمی خواتین کے امور کی ترقی کو اعلیٰ سطح تک فروغ دینے کے موقع کے طور پر لینا چاہیے۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری