بیجنگ :سی جی ٹی این کی جانب سے بین الاقومی انٹرنیٹ صارفین سے کیے گئے ایک سروے میں جواب دہندگان کا عمومی اتفاق دیکھا گیا کہ چین کی معیشت مسلسل مجموعی استحکام اور ترقی برقرار رکھے ہوئے ہے، جس سے عالمی معیشت کو بھی قیمتی استحکام مل رہا ہے۔ چین کے معاشی نظریات اور اس پر عمل در آمد نے عالمی معاشی مسائل کے حل کے لیے اہم راہیں فراہم کی ہیں۔ سروے کے مطابق، 93.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ جدت طرازی چین کی معیاری اقتصادی ترقی میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ 96.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے صنعتی ڈھانچے اور اقتصادی ساخت میں گہری تبدیلیاں لا رہا ہے۔ جبکہ 88.3 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین کا سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی قیادت میں حقیقی معیشت کی بنیاد پر ترقی کا یہ ماڈل عالمی معیشت کی تبدیلی اور ترقی کا ایک اہم رجحان ہے۔ سروے میں، 82.3 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ مارکیٹ کے وسیع پیمانے کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں چین میں اپنی صلاحیتوں اور فوائد کا مکمل استعمال کر سکتی ہیں اور عالمی مسابقت میں بہتری حاصل کر سکتی ہیں۔ 90.1 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ایک صحت مند، مستحکم اور پائیدار چینی معیشت سست روی کا شکار عالمی معیشت کو زیادہ قوت اور استحکام فراہم کرے گی۔ 89.1 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کا مسلسل کھلے پن میں اضافہ دنیا کو مزید ترقی کے مواقع فراہم کرے گا جبکہ 84.1 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ کچھ ممالک کی طرف سے “اسمال یارڈ ،ہائی فینس”، ٹیرف رکاوٹوں اور اقتصادی و تجارتی مسائل کو سیاسی بنانے انہیں آلے کے طور پر استعمال کرنے اور ہتھیار بنانے کی کوششیں اقتصادی اصولوں کے خلاف ہیں اور مارکیٹ کے قواعد اور کھلے پن کے رجحان کے مطابق نہیں ہیں۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر شائع کیا گیا تھا، جس میں 12 گھنٹوں کے دوران 4289 افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری