گلگت: (نمائندہ اپنا وطن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر دلفراز خان کی ہدایت پر گلگت صوبائی سیکریٹریٹ میں یوتھ کی تربیتی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر عاصم خان نے شرکت کی اور پارٹی یوتھ کو آئندہ گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عاصم خان نے نوجوان کارکنوں کو پارٹی پالیسی، انتخابی حکمت عملی اور انتخابات میں یوتھ کے مؤثر کردار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت کی طاقت ہوتے ہیں اور آنے والے انتخابات میں یوتھ ونگ کو بھرپور انداز میں متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔
اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے تنظیمی امور، انتخابی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ یوتھ ونگ کو پارٹی کے بیانیے کو گھر گھر پہنچانے کی ہدایات دی گئیں۔