بیجنگ : چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا سینٹرل اربن ورک کانفرنس سے کیا جانے والا اہم خطاب جمعہ کو چھیو شی میگزین میں شائع ہو گا۔جمعرات کے روزاس مضمون میں یہ واضح کیا گیا کہ گزشتہ دہائی میں، سی پی سی سینٹرل کمیٹی نے شہری ترقی میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین میں نئے طرز کی شہر کاری کا معیار، شہری ترقی کی صلاحیت، منصوبہ بندی اور تعمیر کے انتظام کا معیار، روزگار اور رہائش کے لحاظ سے موزوں معیار، تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ ، اور ماحولیاتی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔مجموعی طور پر دیکھا جائے تو چین کی شہرکاری تیزرفتار ترقی سے مستحکم ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، شہری ترقی بڑے پیمانے پر توسیع کے مرحلے سے ہٹ کر موجودہ وسائل کے معیار میں بہتری اور کارکردگی میں اضافے کے مرحلے کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔مضمون میں شہری امور سے متعلق سات اہم ترجیحی نکات بھی واضح کیے گئے ہیں۔ ان میں جدید شہری نظام کی بہتری، متحرک اور جدت طراز شہروں کی تعمیر، آرام دہ اور سہولتوں سے آراستہ رہائشی شہروں کا قیام، سبز اور کم کاربن خوبصورت شہروں کی ترقی، محفوظ اور قابل اعتماد لچکدار شہروں کی تشکیل، اخلاقی اقدار پر مبنی مہذب شہروں کی تعمیر اور سہل و مؤثر اسمارٹ شہروں کی ترقی شامل ہیں۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی