اسلام آباد:
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی کے چچا حاجی رشید خان حسن زئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنما شیخ ساجد کے چچا حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر بھی دلی افسوس کا اظہار کیا۔
غلام مصطفیٰ ملک نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔