by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پشاور: نوجوان پر تیزاب پھینکتے ہوئے زخمی ہوئی خاتون گرفتار

—فائل فوٹو

 گزشتہ روز پشاور کے علاقے چمکنی میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد خاتون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ملزمہ مبینہ طور پر نوجوان پر تیزاب پھینکتے ہوئے خود بھی زخمی ہوئی تھی۔

تیزاب سے ملزمہ کے ہاتھ، پاؤں اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ملزمہ کا ریمانڈ حاصل کر کے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ طور پر شادی سے انکار پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینکا تھا جس کے بعد واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ چمکنی میں درج کیا گیا تھا۔



PNP

Comments are closed.